2 اکتوبر، 2017، 1:37 PM

پاکستان نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کو عراقی آئین کے خلاف اور ناقابل قبول قراردیدیا

پاکستان نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کو عراقی آئین کے خلاف اور ناقابل قبول  قراردیدیا

پاکستان کی وزارت خارجہ نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے جو ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے جو ناقابل قبول ہے۔ پاکستنای وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم پر تشویش ہے پاکستان عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت اور عراق کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کردستان میں 25 ستمبرکا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے ریفرنڈم سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا پاکستان عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

News ID 1875672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha